بھٹکل:6/ جنوری (ایس اؤنیوز)پوری دنیا کے سیاحوں کو راغب کرنے کے ارادہ سے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مرڈیشورمیں اسکوبا ڈائیونگ فیسٹول کا آج شاندار افتتاح عمل میں آیا، مگر اس تقریب میں مقامی رکن اسمبلی منکال وئیدیا ہی نظر نہیں آئے۔ جبکہ انہیں اس پروگرام کی صدارت کرنی تھی۔
رکن اسمبلی منکال وئیدیا سنیچر کو بھٹکل میں رہنے کے باوجود نہ اسکوبا ڈائیونگ کے فیسٹول میں قدم رکھا اور نہ ہی تقریب کے بعد نیترانی جزیرہ کا رُخ کیا۔ مگر شام 3بجے ضلع نگراں کاروزیر دیش پانڈے کی موجودگی میں طلبا میں مفت لیپ ٹاپ کی تقسیم کاری پروگرام میں ضرور شرکت کی۔
خیال رہے کہ بھٹکل اور مرڈیشور کے کئی ماہی گیر اسکوبا ڈائیونگ کی مخالفت کر رہے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے مقامی رکن اسمبلی کے ساتھ صلاح و مشورہ کئے بغیر ہی اسکوبا ڈائیونگ کا فیسٹول منعقد کیا تھا، جس کی وجہ سے منکال وئیدیا نے پروگرام میں شرکت نہیں کی اور بھٹکل میں رہنے کے بائوجود پروگرام کا ایک طرح سے بائیکاٹ کیا۔